روزگار کے لیے ناروے جانے والے غیر ملکیوں کیلیے ناروے کے حکام نے سیزنل ورک ویزا سسٹم کو اپڈیٹ کیا ہے اور یہ تبدیلیاں 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ ناروے میں ملازمت حاصل کریں اور انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ جیسے ہی انہیں روزگار ملے، وہ اپنی درخواست جمع کروانے کا عمل شروع کریں۔ناروے میں قیام کے دوران رہائش، آمدنی کی ایک مخصوص حد، صحت اور انشورنس کا انتظام کرنا لازمی ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ناروے کا سیزنل ورک ویزا پروگرام جو ہزاروں غیر ملکی مزدوروں کو ملازمت کے مقاصد کے لیے ناروے آنے کا موقع فراہم کرتا ہے، میں نئے قواعد شامل کیے گئے ہیں جو نئے سال کے آغاز سے نافذ کردیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ نئے قوانین کے تحت درخواست کے لیے اہلیت، اس کے تقاضوں اور ان ملازمتوں کی اقسام پر اثر انداز ہوںگی جو اس اسکیم میں شامل ہیں، تاہم یہ پروگرام کچھ خاص قسم کے مزدوروں پر لاگو ہوگا اور ویزا کے حاملین کو دوبارہ درخواست دینے سے پہلے کم از کم 6 ماہ ناروے کی حدود سے باہر گزارنا ہوں گے۔
نئے قواعد و ضوابط ان کارکنان پر لاگو ہوں گےاس ویزا اسکیم میں ہر قسم کی کیٹیگری کے مزدور درخواست نہیں دے سکتے جیسے کہ کارپینٹر، پینٹنگ اور دیگر ایسے پیشوں سے وابستہ افراد اس کے اہل نہیں ہوں گے لیکن ایسے درخواست دہندگان جو سیزنل ڈیمانڈ سے متعلقہ کردار رکھتے ہیں، جیسے کہ فصلیں کاٹنا، درخت لگانا، لکڑی کاٹنے کے کام، سیاحت اور تعمیرات کے شعبے کی ملازمتوں کے خواہشمند اس اسکیم کے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بار جب یہ واضح ہوجائے گا کہ جو امیدوار اس ویزا کے لیے اہل ہوگا تو اس کیلیے کچھ قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔اس سلسلے میں ناروے کی ایک رجسٹرڈ کمپنی میں ملازمت حاصل کرنا پہلا قدم ہے، روزگار کے مواقع ملنے کے بعد امیدوار کو ناروے میں قیام کے دوران اپنی رہائش کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔مالی وسائل کی موجودگی جو کہ امیدوار کے قیام کے دوران ان کی ضروریات پوری کریں، کا ثبوت فراہم کرنا بھی لازمی ہوگا۔
اس کے علاوہ اپنی صحت کی انشورنس لینا ناروے میں قیام کے دوران لازمی ہوگا۔ درخواست کا عمل نارویجن ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن یا قریبی سفارت خانے کے ذریعے درکار دستاویزات جمع کرانے اور بایومیٹرکس اپائنٹمنٹ سے شروع ہوگا۔ناروے کے حکام خبردار کرتے ہیں کہ تعطیلات کے رش کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے، اس لیے درخواست دہندگان کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ان کی درخواست کو پروسیس ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
مزید یہ کہ امیدواروں کو جلد از جلد اپنی درخواست شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، یعنی ملازمت حاصل کرنے کے فوراً بعد دستاویزات تیار کریں۔اپنی درخواست کی تمام ضروری کاغذات کی جانچ پڑتال کرنا بہت ضروری ہے تاکہ وقت بچایا جاسکے اور تاخیر سے بچا جاسکے۔ناروے کی وزارت برائے محنت و سماجی شمولیت پہلے ہی بیان کرچکی ہے کہ 6ہزار رہائشی اجازت نامے جاری کیے جائیں گے جبکہ مزدوروں کی تعداد بھی قابل ذکر ہوگی کیونکہ ان کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں