پی ٹی آئی نےمطالبات کو تحریری شکل دیدی

حکومت اورپی ٹی آئی کےدرمیان مذاکرات 2 جنوری کواسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پیش کئے جانے مطالبات کو پاکستان تحریک انصاف نے تحریری شکل دے دی ہے۔

ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اپنےمطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے تحریک انصاف نے اپنے پہلے مطالبے میں لکھا کہ مختلف واقعات میں گرفتارکارکنوں کی رہائی سب سے پہلے کروائی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے9 مئی اور26 نومبرواقعات کی تحقیقات کامطالبہ بھی تحریری شکل میں درج کر دیا ہے اوران واقعات کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن تشکیل دینےکامطالبہ بھی شامل ہوگا۔

ذرائع کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے مطابق مذاکرت میں مطالبات کی تحریری کاپی حکومت کےحوالےکی جائے گی، حکومت اور پی ٹی آئی کےدرمیان مذاکرات 2 جنوری کواسلام آباد میں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close