اسلام آباد (پی این آئی) دینی مدارس بل پر صدر کے دستخط پر جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ کا بیان آیا، کہا کہ دونوں ایوانوں سے پاس شدہ مدارس بل پر دستخط کرنے سے دینی حلقوں میں صدر کے وقار میں اضافہ ہوا ۔
تفصیلات کےمطابق حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ صدر کے مدارس بل پر دستخط کرنے سے پارلیمنٹ کی بالادستی بھی ثابت ہوگئی،بل پر دستخط کرنے سے صدر نے قوم اور دینی حلقوں پر بڑا احسان کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔حافظ حمداللہ نےکہا پارلیمان کے بنائے ہوئے قانون پر دستخط سے مولانافضل الرحمن کا موقف تسلیم کیا گیا، لہذا قوم جے یو آئی کے کارکنان اور مدارس مبارکباد کے مستحق ہیں۔وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے بھی مدارس معاملے میں آخرکار مثبت کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے، مولانا فضل الرحمن اور دینی مدارس کے قائدین کے کوششوں سے یہ معرکہ سر ہوا،دینی مدارس کے ملک میں ’’ان گنت‘‘ خدمات ہیں جس نظر انداز کرنا ناانصافی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں