اسلام آباد(پی این آئی)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر مشتاق احمد نے جماعت اسلامی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میری جماعت اسلامی چھوڑنے کی خبر درست نہیں، اگرچہ گزشتہ 3 سال سے میں کسی ذمہ داری پر ہوں نہ ہی کسی بھی سطح کے تنظیمی فورم کا ممبر لیکن میرا پلیٹ فارم جماعت اسلامی ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کے کارکنان کی جمہوریت کیلئے جدوجہد، قید و بند، جرمانے اور جانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جمہوری جدوجہد کی حمایت ہمیشہ میرٹ پر کرتا ہوں، یہ حمایت کسی سیاسی فائدہ کیلئے نہیں بلکہ سیاست و جمہوریت کو بچانے کیلئے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں