فتنہ الخوارج کی افغان طالبان کی پوسٹوں کا استعمال کر کے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 20 سے 25 خوارجیوں نے آج صبح کرم، شمالی وزیرستان سے دراندازی کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔خوارج اور افغان طالبان نے مل کر پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کا سیکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی طرف بھاری نقصانات کی مصدقہ ابتدائی اطلاعات ہیں۔
مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 15 سے زیادہ خوارج اور افغان طالبان کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات بھی ملی ہیں۔علاوہ ازیں مؤثر جوابی کارروائی اور گولہ باری سے افغان طالبان 6 چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے، افغانستان کی طرف نقصانات مزید بڑھنے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صرف 3 زخمیوں کی اطلاع ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان کی عبوری حکومت سے فتنہ الخوارج کو اپنی سر زمین نہ استعمال کرنے کے لیے بارہا کہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں