بانئ پی ٹی آئی کو سب چھوڑ کر چلے جائیں گے اور وہ اکیلے مار کھائیں گے، بڑی پیشنگوئی

اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2025ء دیگر سالوں سے مختلف اور خطرناک ہو گا۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کو سب چھوڑ کر چلے جائیں گے اور وہ اکیلے مار کھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نئے سال میں بہت سی تبدیلیاں ہوں گی، کچھ نئے چہرے سامنے آئیں گے۔منظور وسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے سال میں اداروں میں بھی گرما گرمی چلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close