اسلام آباد(پی این آئی)ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن مکی حافظ سعید کے برادر نسبتی تھے۔ عارضہ قلب کے باعث آج صبح انتقال کرگئے۔عبدالرحمن مکی لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔حافظ عبدالرحمان مکی کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقوق کے عظیم حامی تھے۔عبدالرحمن مکی نے پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی،عبدالرحمان مکی ام القری یونیورسٹی مکہ سے فارغ التحصیل تھے۔
عبدالرحمان مکی کون ہیں؟
عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کے ماموں زاد تھے اور کالعدم جماعت کے شعبہ سیاسی و خارجی امور کے نگران رہے۔حافظ سعید کی شادی عبدالرحمان مکی کی بہن سے ہوئی جبکہ عبدالرحمان مکی حافظ سعید کی بہن سے بیاہے ہوِئے تھے۔ اس تناظر میں جماعت میں عبدالرحمان مکی اپنی ایک الگ اہمیت کے حامل تھےاسی لیے وہ عملی طور پرکالعدم جماعت الدعوہ کے نائب امیر تھے۔
بہاولپور میں سال 1948 میں پیدا ہونے والے عبدالرحمان مکی 80 کی دہائی میں اسلام آباد میں اسلامی یونیورسٹی میں معلم کی حیثیت سے کام کرتے رہے.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں