ایف بی آر ایک بار پھر ناکام

لاہور (پی این آئی) ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام، آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے صرف 4 دن باقی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مہینے کے اختتام میں 4 دن باقی ہیں اور ایف بی آر کو آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے مزید ایک کھرب روپے درکار ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف )کا پروگرام جاری رہے گا لیکن انہوں نے اس سوال کو ٹال دیا کہ آیا حکومت نیا بجٹ لائے گی یا سال بھر کے ٹیکس کے ہدف پر دوبارہ بات چیت کرے گی جس کی وجہ سے شارٹ فال ہے۔

جب آئی ایم ایف کا مشن آئے گا تو ہم ان کے ساتھ نیک نیتی سے بات کریں گے کیونکہ ہم ہدف حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ایک شرط کے تحت ایف بی آر رواں مالی سال کے جولائی تا دسمبر کے دوران 6.009 ٹریلین روپے جمع کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ٹیکس وصولی میں 29 فیصد اضافے کے مقابلے اس سال 40 فیصد نمو کا ہدف پرجوش تھا۔

انہوں نے کہا کہ بعض ٹیکس پالیسی اور معاشی مفروضے کام نہیں کر سکے جس کے نتیجے میں ایف بی آر اپنے ہدف سے پیچھے رہ گیا،گر ہم آئی ایم ایف کو کوئی سرپرائز نہیں دیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس میں اصلاحات حکومت کے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے کا ایک اہم حصہ ہیں۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے خسارے کنٹرول کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے حصول کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات کا عمل جاری ہے،محاصل میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح تین سال میں ساڑھے 13 فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے خسارے کنٹرول کرنا ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے خسارے کنٹرول کرنا ہوں گے، مہنگائی 30، 40 فیصد سے کم ہوکر 5 فیصد پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close