اسلام آباد(پی این آئی)اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔
اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ مونس الہیٰ اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ اقدامات کیے جائیں اور آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے، چوہدری پرویز الٰہی نے بریت کی درخواست دائر کی، بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کر کے فریقین سے دلائل طلب کر لیے گئے ہیں۔
اسپیشل سینٹرل عدالت نے مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں