وفاقی کابینہ نے 2 صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں دونوں صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دی گئی، کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی منظوری بھی دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے بینکوں کے 70 ارب روپے کے اضافی منافع پر ٹیکس وصولی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں