گیس سپلائی میں کمی، وزیر اعظم نے نوٹس  لے لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات پر نوٹس لے لیا۔

شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں گیس سپلائی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے، گیس لوڈ مینجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گھریلو صارفین کو گیس پریشر میں کمی یا بالکل بھی گیس نہ آنے کی شکایات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close