موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔اب ایم ٹیگ مفت حاصل کریں۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے) کے مطابق 25 دسمبر 2024 سے 31 جنوری 2025 تک مفت ایم ٹیگ( M-TAG )حاصل کریں۔این ایچ اے کا کہنا ہے کہ بغیر ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر یکم فروری 2025 سے تمام موٹرویز پر اضافی ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق گاڑی پر ایم ٹیگ لگوانے کیلئے گاڑی کی رجسٹریشن بک یا کارڈ اور شناختی کارڈ کے ہمراہ ڈرائیو تھرو رجسٹریشن یوتھ یا کسٹمر کیئر سینٹر پر تشریف لائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close