راولپنڈی ( پی این آئی) مریم نواز گروپ مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کھل کر بول پڑے ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مذاکرات کا سلسلہ چل پڑا ہے تو رکاوٹیں کھڑی کرنے کا کیا مقصد ہے؟حکومت میں شامل کچھ لوگ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، مریم نواز گروپ مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ” جنگ ” کے مطابق فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے علاوہ کسی کو تاحال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ تمام رہنماؤں کو ابھی جیل میں داخلے سے روکا گیا ہے، کمیٹی کی ملاقات جب طے ہے تو انہیں روکنا تذلیل ہے، مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو ملاقات سے روکنے پر ہم احتجاج کرتے ہیں۔مذاکراتی کمیٹی کے باعزت لوگ ہیں انہیں روکنا ان کی توہین ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں