اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف نے مذاکرات میں سےکس مطالبے کو نکال دیا ؟ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بتا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن بنانا ہمارا مطالبہ ہے۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ پی ٹی آئی نہیں کرنا چاہتی، سیاسی قیدیوں کو رہا کرتے ہوئے مذکرات کا ماحول بنایا جائے۔ ہم نے مذاکرات کے لیے ہاں کی اور کم سے کم مطالبے سامنے رکھے ہیں تاکہ سنجیدہ فیصلے ہوں، 26 ویں ترمیم پر ہمارا اختلاف ہے لیکن اس نکتے کو بھی مطالبات سے نکال دیا۔مذاکرات سے معاملہ حل ہوتا ہے تو اس سے بڑی کوئی بات نہیں، ہم اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں کہ پاکستان کا اچھا تاثر جائے۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ فری الیکشن ہو اور مسائل کا حل ہو گا تو ہی آگے بڑھیں گے، سیاسی قیدی رہا ہوں اور کمیشن بنے تو اس سے ملک آگے بڑھے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں