اسلام آباد(پی این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں نامزد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی۔
پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے کی۔بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں