اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 4 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔
ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔دورانِ سماعت بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں 1 اور تھانہ رمنا میں 3 مقدمات درج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں