صاحبزادہ حامد رضاء کو پی ٹی آئی میں اہم ذمہ داری مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت اور تحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں پیش کر دی گئی۔‏

عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضاء کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا.تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات ٹائم فریم میں ہی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ پارٹی کی فارن پالیسی پر ردعمل اور موقف کے لئے تمام رہنماؤں پر پابندی عائد کر دی ۔پارٹی چیئر مین ،سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری اطلاعات ہی فارن پالیسی پر موقف دیں گے ۔صاحبزادہ حامد رضا کو مذاکراتی کمیٹی کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔ مذاکراتی کمیٹی مذاکرات کے دوسرے مرحلے سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرے گی۔

اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے دن بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشری ٰبی بی نے ملاقات کی،بانی پی ٹی آئی کیساتھ بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو سوا گھنٹہ تک جاری رہی ۔بعدازاں بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئیں۔ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا ۔ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ بشری ٰبی بی نے بنی گالا والے گھر میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آئندہ 2 دنوں میں بنی گالا منتقل ہو جائیں گی اور اپنے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات کے حوالے سے بنی گالا میں ہی وکلا سے مشاورت کیا کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close