متعدد پروازیں غیرمعمولی تاخیرکا شکار

آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی، اسلام آباد کی 4 پروازیں جبکہ کراچی سے لاہور کی 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

کراچی سے لاہور کی 2 پروازوں پی کے 302 اور ایف ایل 840 میں بھی تاخیر ہوئی۔ کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 6 گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر 2 بج کر 55 منٹ پر روانہ ہوئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 ساڑھے 6 گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر ڈیڑھ بجے روانہ ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close