اسلام آباد (پی این آئی) سی ای او قومی ائیرلائن نے کہا ہے کہ آئندہ سال 8 طیارےقومی ائیرلائن کے بیڑے میں شامل ہونگے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نوابزادہ افتخار کی زیر صدارت ہوا جس میں ممبران شریک ہوئے جبکہ سی ای او قومی ائیرلائن نے بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی چیئرمین نے ارکان سے کہا کہ سی ای او قومی ائیرلائن نئے آئے ہیں، ان کے سامنے سوالات رکھ دیں۔ بیرسٹر عقیل ملک نے سوال کیا کہ قومی ائیرلائن اگلےمہینےنئے جہاز خرید رہا ہےتو کیا لانگ رینج جہاز خریدےجائیں گے؟ پچھلےتین سال میں قومی ائیرلائن کے کتنے ملازمین بیرون ملک فرار ہوئے ہیں؟ ملازمین بیرون ملک پناہ نہ لیں، اس کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟
سی ای او قومی ائیرلائن نے جواب دیا کہ آئندہ سال تک 8طیارے قومی ائیرلائن کے بیڑے میں شامل ہونگے، 4 سال بعد یورپی یونین کی پابندی ختم ہوگئی ہے، پیرس میں ہمیں ٹرمینل 3 ملا ہے، یورپ جانے والےٹرمینل تک قومی ائیرلائن کو رسائی ملے گی توکنکٹنگ فلائٹ بھی جاسکے گی۔ سی ای او قومی ائیرلائن نے کہا کہ اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی، ائیر فرانس کے معاہدےکی وجہ سے یورپی مسافروں کوبھی سہولت ملے گی، ایس پی ایس معاہدےکے تحت پیرس کے ساتھ دیگریورپی ممالک کےسفرکی سہولت بھی ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں