کوئٹہ کے مختلف مقامات پر دو دستی بم حملے ہوئے جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کوئٹہ کے علاقے مشکے ایم 8 روڈ پر ترقیاتی کام کرنے والے ڈمپر پر نامعلوم افراد نے آئی ڈی بم سے حملہ کیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے سے ڈمپر کو نقصان پہنچا تاہم اس پر سوار افراد محفوظ رہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب روڈ پر قائم حجام کی دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم کا حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں