بلاول بھٹو نے اہم اعلان کر دیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈیجیٹل بل آف رائٹس لانے کا اعلان کردیا ۔

بلاول بھٹو نے سندھ یونیورسٹی جامشورو کےکانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کیلئے پاکستان تیار ہے نہ دنیا تیار ہے، ماحولیاتی تبدیلی آنیوالی نسلوں کیلئے بڑاخطرہ ہے،گلیشئر پگھلنے سے خطرناک سیلاب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، 6 سات نہریں بنانے سے پہلے مستقبل کا سو چیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ایسا ہتھیار ہے جو چھینا نہیں جاسکتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کی دنیا میں انٹرنیٹ بنیادی انسانی حق ہے، تیز اور افورڈیبل انٹرنیٹ تک رسائی کا حق چھین کر لیں گے، ڈیجیٹل رائٹس بل کیلئے نوجوانوں سے مل کر جدو جہد کریں گے، ڈیجیٹل بل آف رائٹس لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ بنانے والے 60 سال کی عمر کے لوگ ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کا نہیں سوچتے، اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں اور سیاستدانوں کو انٹرنیٹ سلو اور وی پی این بند ہونے سے فرق نہیں پڑتا، انٹرنیٹ سلو ہونے اور وی پی این بند ہونے سے ہم نوجوانوں کا جینا حرام ہوجاتا ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ آب پاشی کے کسی نئے منصوبے اور چھ سات نہریں نکالنے سے پہلے آنے والے دنوں کا سوچا جائے۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوؤں کے حوالے سے بڑا مذاق کوئی نہیں، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعویدار اندرون سندھ آکر دیکھیں، ہم لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں کم قیمت پر بھی بجلی بنا سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں