190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف190ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ موخر کر دیا، آج وکلا کو فیصلے کیلئے نئی تاریخ سے آگاہ کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس کا فیصلہ جنوری پہلے ہفتے میں سنایا جائیگا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 18دسمبر کو اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈز ریفرنس کا ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج 23 دسمبر کو سنایا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے ملزمان بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلا اور نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کو آج فیصلہ نہ سنائے جانے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

190ملین پاونڈ ریفرنس آج فیصلہ سنانے کیلئے مقرر ہے ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا جی الیون کمپلیکس میں فیصلے کیلئے آئندہ تاریخ مقرر کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں