پاکستان تحریک انصاف نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لیے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لیے۔

نجی ٹی وی” دنیا نیوز” نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کے باعث سول نافرمانی کے احکامات روکے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومتی سنجیدگی کا اندازہ لگانے کیلئے آج دوپہر 2 بجے تک کی ڈیڈلائن دی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے آپس میں غیر رسمی مشاورت کی ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کا باقاعدہ اجلاس آج طلب کیے جانے کا امکان ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کمیٹی کے قیام کا میڈیا سے پتا چلا تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج 2بجے تک مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھانے پر سول نافرمانی کی کال دینا تھی، کمیٹی کی عدم تشکیل پر سول نافرمانی سے متعلق عمران خان کی ہدایات کے بارے میں اوورسیز پاکستانیوں کو آگاہ کیا جانا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں