آرمی چیف کا ملک سےہر قسم کی دہشتگردی اور انتہا پسندگی کا خاتمہ یقینی بنا نے کے عزم کا اظہار

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان شاء اللہ ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہا پسندگی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا جہاں ان کو موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔جوانوں سے خطاب میں شپہ سالار نے کہا کہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، قوم کی حمایت سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک بھر میں پائیدار استحکام یقینی بنائیں گے۔ دورے کے دوران انہوں نے دہشتگردی کے خلاف افسروں اور جوانوں کے عزم کو سراہا۔3 دسمبر کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کے قریب تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا تھا جہاں انہیں مشق کے مختلف پہلوئوں، مقاصد اور انعقاد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی تھی۔

اس موقع پر سپہ سالار کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج ہر خطرے کا بھرپور اور مؤثر مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں اور ملک کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، ہر خطرے کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کیلیے تیار ہیں۔

قبل ازیں، مشق کے علاقے میں پہنچنے پر کمانڈر گوجرانوالہ کور اور انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں