بیرسٹر سیف کوعمران خان کی جانب سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنےکا اہم ٹاسک دیدیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جائے گا، عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کی جی ڈی آے رہنماؤں پیر پگارا اور ذوالفقار مرزا سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر پارٹی سربراہوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا تھا میں نے پارٹی کو کئی بار یہ تجویز دی کہ حکومت سے مذاکرات کے بجائے اپوزیشن رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، اپوزیشن رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں کامیاب ہو گئے تو حکومت خود مذاکرات کے لیے آمادہ ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں