پی ٹی آئی کا سول نافرمانی سے متعلق اہم اقدام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے۔

نجی ٹی وی نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کے باعث سول نافرمانی کے احکامات روکے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومتی سنجیدگی کا اندازہ لگانے کیلئے آج دوپہر 2 بجے تک کی ڈیڈلائن دی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے آپس میں غیر رسمی مشاورت کی ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کا باقاعدہ اجلاس آج طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کمیٹی کے قیام کا میڈیا سے پتا چلا تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج دو بجے تک مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھانے پر سول نافرمانی کی کال دینا تھی، کمیٹی کی عدم تشکیل پر سول نافرمانی سے متعلق عمران خان کی ہدایات بارے اوورسیز پاکستانیوں کو آگاہ کیا جانا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔بارش کے باعث نہیں ہو سکا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں