حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کا معاملہ، ذرائع سپیکر آفس کا کہنا تھا سپیکر ایاز صادق کی پیش کش کے باوجود فریقین نے ابھی تک باضابطہ رابط نہیں کیا۔

تحریک انصاف نے اپنی سات رکنی مذاکراتی کمیٹی کے نام بھی سپیکر آفس کو نہیں دیئے، حکومت کی طرف سے بھی ابھی تک مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل سے قبل نواز شریف اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرینگے،شہباز شریف کی اس معاملے پر نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔سپیکر ایاز صادق کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں مذاکرات میں سہولت کاری کےلیے تیار ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close