مولانا فضل الرحمان کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبروں پر ردعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) مولانا فضل الرحمان نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا کہ بانی سے ملاقات کانہ پیغام ہے نہ ایسی کوئی بات اب تک زیر غور ہے۔۔انہوں نے کہا کہ اگر ملاقات کا کوئی پیغام آیا تو سوچ سمجھ کر اور فائدہ نقصان دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ ملاقات کرنی بھی ہے یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close