عمران خان کا فواد چوہدری سے متعلق بڑا بیان

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نام لے کر کہا کہ فواد چوہدری ان کا نام استعمال کرکے کہتا پھر رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں لیکن ان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے، جو بھگوڑے پارٹی چھوڑ گئے، ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ باہر سے ہی ہینڈل ہوگا، یہاں سے جو بھی ٹویٹر آپریٹ کرے گا اسے اٹھا لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق پہلے آنے والے کیسز پر سماعت پہلے کی جائے گی آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف پہلے سے ریفرنسز فائل ہیں قانون کی تبدیلی کے باعث اب یہ ریفرنسز یہاں ایف آئی اے کورٹ میں چلنے چاہیئں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی ائی نے بھی عدالت سے کہا ہے کہ کہ اپ نے میرے خلاف کیسز فاسٹ ٹریک پر چڑھا دیئے ہیں، نواز شریف نے بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو چھ لاکھ روپے میں لی یہ جرم ساری دنیا کے سامنے ہوا اس کے خلاف ریاست پراسیکیوشن ایف آئی اے اور نیب خاموش ہیں جس کیس میں کوئی نقصان نہیں ہے۔شعیب شاہین نے کہا کہ سوائے اس کے کہ پاکستان کو 190 ملین پاؤنڈ ملے، اپ نے ایک خیراتی معاملے پر پانی پی ٹی ائی کو ملزم بنا دیا لاہور کا بلاول ہاؤس 13سال قبل 5ارب روپے میں بنا،اس کے بدلےسندھ حکومت نے زرداری کو سندھ میں زمینیں دی جس کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا لیکن اج تک کوئی کیس نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close