سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمر ایوب کا مؤقف آ گیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں عمر ایوب کا کہنا تھاکہ فوجی عدالت سے سویلینز کے خلاف سزاؤں کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیر حراست افراد کو سنائی گئی سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں، زیر حراست افراد عام شہری ہیں، فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ مجرمان کو 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close