پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص انکی اہلیہ اور بھائی کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ محکمہ اوقاف پنجاب کی اراضی کے انتقال کے فراڈ کے الزام میں درج کیا گیا ۔ایف آئی آر میں شیخ وقاص اکرم کی اہلیہ اور بھائی بھی نامزد کیے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ پٹواری اور تحصیل دار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن کے مطابق 60 کینال کی اراضی کو جعلی کاغذات اور دھوکہ دہی سے اپنے نام کروائی ، مقدمہ انکوائری ہونے پر درج کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close