یونان کشتی حادثے میں ملوث سمگلرز گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے یونان کشتی حادثے میں ملوث 2 سمگلرز گرفتار کرلیے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار سمگلرز نے 4 افراد کو غیر قانونی طریقے سے اٹلی بھجوانے کیلئے 88 لاکھ روپے لیے۔ 2افراد حماد اور خاور کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ترجمان کے مطابق سمگلرز کیخلاف کارروائیاں ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خاں ورک کی نگرانی میں کی گئیں۔ سمگلرز کی گرفتار یوں کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میاں محمد صابر نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اے ایچ ٹی سی لاہور کی ٹیم نے سمگلر نواز سانسی کو فاروق آباد سے گرفتار کیا گیا۔اشتہاری سمگلر نوید شاہ کو ننکانہ صاحب سے پکڑ ا گیا۔ سمگلرز سے تفتیش جاری ہے اور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خاں ورک کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلر اپنی لالچ کیلئے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں ۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close