اسلام آباد (پی این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سمیت 12 ملزمان کی درخواست بریت خارج کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیوحملہ کیس میں 12 ملزمان کی درخواست بریت پرسماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیرشاہ نے درخواست بریت کے خلاف دلائل دیے۔عدالت نے عمران خان، علی امین گنڈاپور، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، شہریار آفریدی، فواد چوہدری، کنول شوذب اور عمرتنویربٹ کی درخواست بریت خارج کردی۔
عدالت نے قرار دیاکہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد بریت کی درخواستیں غیر مؤثر ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے 4 ملزمان کےدستاویزات نامکمل ہونے پر بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کردی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، گزشتہ دنوں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائدکی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں