شہریار آفریدی کی ضمانتیں منظور

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے ڈی چوک احتجاج کیس میں ضمانت کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے رجوع کر لیا۔

شہریار آفریدی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں کروانے کے لیے انسداد دِہشت گردی پہنچ گئے۔عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں 16 جنوری تک منظور کر لیں۔ یاد رہے کہ شہریار آفریدی پر تھانہ ترنول، تھانہ سیکریٹریٹ، تھانہ مارگلہ اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close