گورنر کے پی کا صوبائی حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع کرم کی صورتحال پر صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں گورنر کے پی فیصل کریم نے کہا کہ کرم جل رہا ہے، صوبائی حکومت اور وفاق کیا کررہے ہیں؟ صوبائی حکومت ایک پارا چنار روڈ نہیں کھول سکتی، باقی کیا کرے گی؟گورنر نے صوبائی حکومت سے کرم کی صورتحال پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ان کے پاس رہائی کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے اتحادی مجلس وحدتِ المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس بھی خیبر پختونخوا حکومت پر برس پڑے ۔

علامہ ناصر عباس کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ سے ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کرائیں، وزیر اعلیٰ کو بھی ڈپٹی کمشنر بدلنے کو کہا لیکن کسی نے نہیں سنا۔ان کا کہنا تھا کہ کرم میں 150 لوگ مارے جاچکے ہیں، وہاں نہ وفاقی حکومت ہے، نہ صوبائی حکومت اور نہ ہی سکیورٹی ادارے نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close