الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
پیپلزپارٹی کے علی حسن ظہری نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے محفوظ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔صوبائی حلقے سے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے محمد صالح بھوتانی 30 ہزار 910 ووٹس لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ درخواست گزار علی حسن ظہری 14 ہزار 120 ووٹ حاصل کرنے کے بعد تیسرے نمبر پر رہے تھے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس ریمانڈ بیک کرتے ہوئے 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔رواں سال جون میں بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کسی نے تھی۔
سماعت کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ نے عدالتی حکم جاری کرتے ہوئے 3ہفتوں کے اندر 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں