بشریٰ بی بی کوبڑاریلیف مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) بشری بی بی پردرج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست میں حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق بشری بی بی پردرج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائیکور ٹ کےجسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو میں آج اسلام آباد میں پیشی ہے،درخواست گزارہ وہاں پر پیش ہوگی۔ہم نے استثنی کی درخواست دائر کی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آج م ان کے 2 کیسز اس عدالت کے سامنے زیرسماعت ہے،پہلے والے کیس میں ہم نے رپورٹ جمع کروادی ہے۔

سپیشل ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب نے کہا کہ ہم نے رپورٹ جمع کروادی، ان کے خلاف نیب کے تین کیسز ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو ان کی نئی درخواست ہے اس میں بھی رپورٹ جمع کریں۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں