اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ مذاکرت کیلئےعمر ایوب کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہے، لیکن مذاکرات کیلئے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت سے کسی نے کوئی وضاحت نہیں مانگی ہے۔ان کا اشارہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں شیر افضل مروت کے خطاب کی جانب تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے اور مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنانے کی درخواست کی تھی۔شیر افضل مروت کی آفر کو حکومتی وزراء کی جانب سب خوش آئند قرار دیا گیا تھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت نے کوئی پارٹی پالیسی کے خلاف بات نہیں کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں