ملک میں تمام خرابیوں کی وجہ کیا ہے؟ شاہد خاقان عباسی  نے بتا دیا

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام خرابیوں کی صرف ایک وجہ الیکشن چوری ہے۔

فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کا مشکور ہوں کہ مجھے یہاں مدعو کیا گیا، یہاں وکلاء جو سوال کر رہے ہیں یہ سوال سارا پاکستان کر رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ لوگ امیر ہو رہے ہیں، جن ممالک نے اپنا نظام نہیں بدلا ان ممالک نے ترقی نہیں کی، آج آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ رول آف لاء نہیں ہو گا تو معیشت ترقی نہیں کرے گی، ہم نے 53 سال پہلے اپنا آدھا ملک کھو دیا تھا، ایسٹ پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جس ملک میں الیکشن چوری ہوں اور عوام کی رائے کا احترام نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرتا۔شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close