بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی پیشکش سے متعلق شیر افضل مروت کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نےبانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی پیشکش سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔

“جیو نیوز” کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ مذاکرات ہوئے 15 سے 20 دن میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی پیشکش بھی ہوئی تھی۔مذاکرات تعطل کا شکار نہیں ہونے چاہیے تھے، ایسا نہیں ہے کہ پارٹی یا بانی پی ٹی آئی سول نافرمانی کی کال سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔( ن) لیگ کوشش کررہی ہے کہ مذاکرات آگے نہ بڑھیں، بانی پی ٹی آئی کے بیان سے تھوڑا نقصان ہوا، اب کوششیں ہورہی ہیں کہ مذاکرات شروع ہوں۔شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اس بار بانی پی ٹی آئی نے قیادت کے مشورے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے، تاحال مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close