پی ٹی آئی رہنما کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا‎

اسلام آباد ( پی این آئی) ڈی چوک احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی.

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے زرتاج گل کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے پراسیکیوشن سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ اگر ملزمہ کسی اور مقدمہ میں بھی نامزد ہیں تو آج کی تاریخ میں ہی فائل کردیں۔بعدازاں عدالت نے ڈی چو ک احتجاج کے معاملے پر رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی 5 مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض 9 جنوری تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔

واضح رہے رہنما تحریک انصاف زرتاج گل کیخلاف تھانہ رمنا، سیکرٹریٹ، کوہسار، ترنول اور آبپارہ میں مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close