کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، عمر ایوب کی میڈیا سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے لیے عمر ایوب راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں پر انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک یہ لوگ سنجیدہ نہیں ہوں گے مذاکرات نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ پارٹی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کو درخواست کی کہ پہلے مذاکرات کا موقع دیا جائے، بدقسمتی سے حکومت کا رویہ انتہائی بچگانہ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت شاید سمجھ رہی ہے کہ پی ٹی آئی کمزور پڑ گئی ہے، اس لیے مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ملک مزید مشکل میں نہ ہو لیکن حکومتی رویے نے مایوس کر دیا، مذاکرات کی وجہ سے سول نافرمانی کی تحریک کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذاکرات نہیں ہوتے تو شاید بانئ پی ٹی آئی کی طرف سے لائحہ عمل کا اعلان ہو جائے، لائحہ عمل سے ملک کو نقصان ہو گا تو ذمے داری حکومت پر عائد ہو گی، حکومت کے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے، سنجیدہ مذاکرات کی بات کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close