بلوچستان میں سخت سردی کے باعث سوئی سدرن کی 18 انچ قطر گیس لائن پر نصب ریگولیٹرز منجمد ہوگئے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے، 18 انچ قطر گیس لائن پر نصب ریگولیٹرز منجمد ہوچکے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس لائن ریگولیٹرز منجمد ہونے کے باعث کام نہیں کر رہے، کوئٹہ کے کچھ حصے، کچلاک، پشین، بوستان اور زیارت میں گیس کی فراہمی متاثر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں صبح 6 بجے سے مسئلے پر کام کر رہی ہیں، متبادل پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 6، نوکنڈی میں 4، سبی میں 8، گوادر، تربت اور جیوانی میں 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں