عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع

اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اوربشریٰ بی بی کےخلاف ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سینئرکونسل سینٹرل جیل اڈیالاکیس میں مصروف ہیں اس لیے آج پیش نہیں ہوسکتے۔ بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں