سال میں کتنی سمز اور موبائل بلاک کیے گئے؟تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی موبائل فون صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ایک سال میں دھوکا دہی میں ملوث 5 ہزار 294 موبائل نمبرز بلاک کئے گئے ہیں جب کہ فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 4 ہزار 507 آئی ای ایم آئی بلاک کی گئیں۔گزشتہ سال فراڈ میں ملوث 113 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے۔

پی ٹی اے نے ایک سال میں 19 ہزار730 موبائل نمبرز کو وارننگز جاری کیں۔ پی ٹی اے کو چوری شدہ موبائلز بلاک کرنے کی27 ہزار 351 شکایات موصول ہوئیں۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک سال میں موبائل ان بلاک کرنے کی ایک ہزار 818 شکایات موصول ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close