پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی، ماہ جماد الثانی کے پہلے عشرے کے اختتام کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں 80 سے بھی کم دن باقی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کے بابرکت مہینے کیلئے الٹی گنتی کا آغاز ہوچکا اور اب 3 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی نے رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی کردی ہے۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز غالباً یکم مارچ 2025سے ہونے کے امکانات ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کا انحصار چاند کے نظر آنے پر ہے، لہٰذا چاند کا حتمی اعلان چاند دیکھنے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ جماد الثانی کا آغاز 4 دسمبر سے ہوا، منگل 3 دسمبر کے روز ملک بھر میں ماہ جماد الثانی کا چاند دیکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں