پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کیا؟اعدادو شما ر جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد سے متعلق اعدادو شما ر جاری کر دیئے ہیں جوکہ جنوری 2024 تک فیس بک صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ ریکارڈ کی گئی ۔

پی ٹی اے کے مطابق فیس بک کے مرد صارفین کی تعداد 77 اور خواتین صارفین کی تعداد 24 فیصدہے،جنوری 2024تک ملک میں یوٹیوب صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ ریکارڈکی گئی ، مرد یوٹیوب صارفین کی تعداد 72 فیصد خواتین صارفین کی تعداد 28 فیصد ہے، ملک میں جنوری 2024 ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5 کروڑ 44لاکھ ریکارڈکی گئی۔

پی ٹی اے کا کہناتھا کہ ٹک ٹاک استعمال کرنے والے مرد صارفین کی تعداد 78 فیصد،خواتین کی تعداد 22 فیصدہے، جنوری 2024 تک انسٹاگرام صارفین کی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ تک ریکارڈکی گئی۔ انسٹاگرام کے مرد صارفین کی تعداد 64 فیصد جبکہ 36 فیصد خواتین کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close