اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنے بین الاقوامی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کےک مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پی آئی اے کے بین الاقوامی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی چھوٹ کی منظوری دی ہے جس سے کرایوں میں نمایاں کمی کی راہ ہموار ہوگئی۔پی آئی اے کے مقامی چیپٹر کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ یہ چھوٹ پاکستانی حکومت کی درخواست پر دی گئی تھی اور اس کے نتیجے میں مسافروں کی خاطر خواہ بچت ہو سکتی ہے۔امریکا جانے والے مسافروں کو 350,000 روپے تک کی بچت ہو سکتی ہے، جب کہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کا سفر کرنے والے ٹکٹ کی قیمتوں میں 105,000 روپے تک کی کمی ہوگی۔
اسی طرح یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور مشرق بعید کے لیے پروازیں 210,000 روپے تک کی بچت پیش کر سکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں