بیرون ملک پاکستانی طلبہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد (پی این آئی) کرغزستان میں 2 پاکستانی طلبہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے طلبہ وقار احمد اور محمد زین لطیف کرغزستان سٹیٹ میڈیکل اکیڈمی میں زیر تعلیم تھے۔حادثے میں 3 پاکستانی طلبہ زخمی بھی ہوئےہیں۔زخمی ہونے والے پاکستانی طلبہ میں محمد ذیشان رانا شمس الاسلام عمرانی کی حالت نازک ہے۔محمد شہزاد اصغر نامی پاکستانی طالب علم بھی زخمی ہوا۔ تینوں زخمی پاکستانی طالب علم بشکیک کے نیشنل ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔

جاں بحق طلبہ کے اہل خانہ کو حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ، بشکیک میں پاکستانی سفارت خانہ جاں بحق طلبہ کی میتیں پاکستان بھجوانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے ۔پاکستانی سفارت خانے کے عملہ نے ہسپتال جا کر زخمی پاکستانی طلبہ کی عیادت کی۔زخمی پاکستانی طلبہ کے اہل خانہ کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔کرغز میڈیا کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر ایک پول سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی کے دو ٹکڑے ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے طلبہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں