اسلام آباد (پی این آئی) دفتر خارجہ نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کےجزیرہ کریٹ کے جنوب میں گزشتہ روزکشتی الٹنےکا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کشتی الٹنےکے واقعےمیں بچائےگئے افراد میں سے 47 پاکستانی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس مرحلے پر پاکستانی شہریوں میں سے دیگر جاں بحق یا لاپتہ افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے، ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اورچانیاکوسٹ گارڈ سے رابطےمیں ہے، ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کوسٹ گارڈ سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ سفارتی اہلکار جزیرہ کریٹ پہنچ چکےہیں تاکہ بچائے گئے پاکستانیوں سے ملاقات کرکے انہیں مدد فراہم کی جا سکے جبکہ وزارت خارجہ نے لاپتہ افراد کی معلومات دینے کے لیے ایک نمبر (00306943850188) بھی جاری کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں